امریکہ اور عراق نے ترکیہ کے ذریعے تیل کی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کا اظہارکردیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس معاہدے کے تحت عراق اپنے تیل کی برآمدات کو تیزی سے بحال کرے گا اور ترکیہ کے توانائی کے راستوں کے ذریعے عالمی منڈیوں میں منتقل کرے گا۔ اس معاہدے کے تحت عراق کی تیل کی برآمدات ترکیہ کے راستے عالمی مارکیٹ تک پہنچیں گی، جس سے نہ صرف ترکیہ کی اقتصادی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی بلکہ عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل کے حوالے سے نئی راہیں کھلیں گی۔یہ معاہدہ امریکہ اور عراق کے درمیان توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور عالمی توانائی مارکیٹ میں ایک نئے توازن کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔
امریکہ اور عراق نے ترکیہ کے ذریعے تیل کی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کا اظہارکردیا
191