گوگل میپس نے ترکیہ کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والے ثقافتی مقامات کی فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں 60 اہم مقامات شامل ہیں جن میں قدیم شہر، عجائب گھر اور پارک شامل ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی جگہوں میں استنبول کا گالاتا ٹاور، انقرہ میں انیتکبیر اور استنبول کا یباسیلیکا حوض شامل ہیں۔ ترکیہ کے مختلف شہر جیسے استنبول، انقرہ، ازمیر اور انطالیہ نے عالمی دلچسپی کا مرکز بن کر اپنی جگہ بنائی ہے۔ گالاتا ٹاور سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی جگہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔
پارکوں میں استنبول کا گلہانے پارک سب سے اوپر ہے، جبکہ عجائب گھروں میں توپ قاپی محل نے پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔ ترکیہ کے سیاحتی مقامات کی عالمی دلچسپی کو دیکھتے ہوئےانطالیہ کونسل کے سیاحت کے گروپ کے چیئرمین، رجب یاوز نے کہا کہ یہ ڈیٹا نہ صرف ترکیہ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ ان مقامات کی حفاظت اور تحفظ کی ذمہ داری بھی ظاہر کرتا ہے۔