121
سعودی عرب 20 فروری کو ایک اہم اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں چار عرب ممالک کے رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے علاقے کو امریکی تحویل میں لینے کے منصوبے پر بات کریں گے۔ اس اجلاس میں مصر، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے علاوہ فلسطینی صدر محمود عباس بھی شریک ہوں گے۔
ٹرمپ کی یہ تجویز عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنی ہے، جس میں غزہ کے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی بات کی گئی ہے۔ سعودی عرب اس اجلاس کے ذریعے اسرائیل اور فلسطینی تنازعے کے حل کے لیے عربوں کے یکجا موقف کو مزید مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔