استنبول کے میئر، اکرم امام اوغلو، کو متعدد قانونی مقدمات کا سامنا ہے جن میں سے اہم سماعتیں 11 اپریل کو کی جائیں گی۔ ان مقدمات میں سے ایک کیس، جو “پیسوں کی گنتی” کی ویڈیو سے متعلق ہے، جس میں چپ پارٹی کے کچھ اراکین نے دعویٰ کیا کہ اس ویڈیو کو امام اوغلو کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے تیار کیا گیا۔ اس ویڈیو کے مقدمے کی سماعت بھی اسی دن کی جائے گی۔ اکرم امام اوغلو پر استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آکین گرلیک اور ان کے خاندان کے بارے میں 20 جنوری کو کیے گئے بیانات پر بھی مقدمہ درج ہے، جس میں انہیں سات سال اور چار ماہ کی سزا ہو سکتی ہے۔
امام اوغلو پر بیلیک دوزو کے میئر کے طور پر کام کرتے ہوئے “ٹینڈر فراڈ” میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد ہے جس پر 3 سے 7 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ ان کے خلاف سپریم الیکشن بورڈ کی جانب سے بھی ایک مقدمہ دائر کیا گیا ہے، جس میں ان پر ادارے کے اراکین کی توہین کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور کیس میں امام اوغلو پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ماہرِ جرائم کے نام کا انکشاف کر کے عدلیہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔امام اوغلو کے خلاف مقدمات میں “پیسوں کی گنتی” کی ویڈیو کی سماعت بھی 11 اپریل کو کی جائے گی