113
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گاڑی کو خود چلایا، جبکہ ترک صدر ان کے ساتھ برابر والی نشست پر موجود تھے۔ اس موقع پر، آصفہ بھٹو زرداری نے بھی گاڑی چلائی، اور ترک صدر ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے۔ صدر زرداری پیچھے کی نشست پر موجود تھے۔ آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس خوبصورت تحفے کے لیے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔