بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر موجود ناسا کی خلا باز سنیتا ولیمز نے خواتین کے لیے طویل ترین اسپیس واک کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 62 گھنٹے اور 6 منٹ خلا میں گزارے، جو سابقہ ریکارڈ ہولڈر پیگی وائٹسن کے 60 گھنٹے اور 21 منٹ کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔ولیمز اور ان کے ساتھی بُچ ولمور جون 2024 سے آئی ایس ایس پر موجود ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک اسپیس واک مکمل کی جس میں خراب ریڈیو آلات کو ہٹایا اور آئی ایس ایس کی بیرونی سطح سے مائیکروبیل نمونے جمع کیے۔
ناسا نے ایک بیان میں کہا، “سنیتا ولیمز نے پیگی وائٹسن کے 60 گھنٹے اور 21 منٹ کے مجموعی اسپیس واک وقت کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔”ولیمز اور ولمور کا ابتدائی مشن صرف آٹھ دن کا تھا، لیکن مختلف تکنیکی مسائل کی وجہ سے ان کا قیام 238 دن تک بڑھ گیا۔ ناسا اور اسپیس ایکس ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے قریبی تعاون کر رہے ہیں۔