ترکیہ کی جانب سے شام میں جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے ایک اہم فلاحی منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ شمالی شام میں حلب کے نواح میں سٹی آف ہوپ کے نام سے ایک رہائشی منصوبے کا افتتاح کیا گیا ہے، جو جنگ سے بے گھر ہونے والے شامی شہریوں کو محفوظ پناہ فراہم کرے گا۔
افتتاحی تقریب میں ترک حکام اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس منصوبے کے تحت سینکڑوں گھر، اسکول، طبی مراکز، اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ متاثرین کو بہتر زندگی گزارنے کے مواقع میسر آ سکیں۔ترکیہ طویل عرصے سے شامی پناہ گزینوں کی مدد کر رہا ہے، اور یہ منصوبہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ترک حکام نے زور دیا کہ ترکیہ انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے گا اور شامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔