107
ترکیہ کے بینکاری ریگولیٹری اینڈ سپرویژن ایجنسی (BDDK) کے مطابق، ملک کے بینکاری شعبے نے 2024 میں 18.8 بلین ڈالر کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دسمبر کے آخر تک ترکیہ کے بینکوں کے مجموعی اثاثے 1.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ بینکاری شعبے میں قرضوں کا حجم 630 بلین ڈالر جبکہ ڈپازٹس کی مالیت 700 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکیہ کے بینکوں کی کیپیٹل ایڈی کوئسی ریشو (CAR) مستحکم سطح پر رہی، جو مالیاتی استحکام کا مظہر ہے۔