81
ترکیہ باسکٹ بال لیگ کے ایک مقابلے میں گوزٹیپباسکٹ بال ٹیم کے ماسکوٹ “کانکا” نے ریفری سے جھگڑے کے بعد غیر متوقع صورتحال پیدا کردی۔ ازمیر میں ہونے والے میچ میں، جسے گوزٹیپ نے 70-78 سے ہارا، آخری لمحے میں تکنیکی فاولز پر تنازع شدت اختیار کر گیا۔
میچ کے اختتام پر کانکا اور گوزٹیپ کے تین حکام نے فیصلوں پر ریفری سے احتجاج کیا، جس پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا۔ یہ ڈرامہ ترکیہ باسکٹ بال کے لیے ایک غیر معمولی لمحہ بن گیا۔