ترکیہ کے وزیر توانائی، الپ ارسلان بائراکتار، نے اعلان کیا کہ ترکیہ 2028 تک اپنے تمام گھریلو صارفین کو مقامی طور پر پیدا کی گئی قدرتی گیس فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سواس میں منعقدہ “قدرتی گیس سپلائی تقریب” میں انہوں نے بتایا کہ موجودہ گیس پیداوار سے تین ملین گھروں کو گیس مہیا کی جا رہی ہے، اور 2028 تک بیس ملین گھروں کو گیس فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے ترکیہ کے انرجی انڈیپنڈنس کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ مقامی گیس پیداوار سے درآمدی اخراجات کم ہوں گے، جو سالانہ اربوں ڈالرز پر مشتمل ہیں۔ گبار کے تیل کے میدان سے روزانہ 71,000 بیرل اعلیٰ معیار کا تیل نکالا جا رہا ہے، جو ایک قابل ذکر سنگ میل ہے۔
ترکیہ 2028 تک قدرتی گیس کی گھریلو پیداوار میں خود کفالت حاصل کرے گا:وزیرتوانائی
83