نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں اجلاس میں شرکت کی، جس دوران یوکرین کی حمایت اور مشرق وسطیٰ میں تازہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔
اس دو روزہ اجلاس میں ترکیہ کی نمائندگی وزیر خارجہ حاقان فیدان کر رہے ہیں، اور ان سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ شام میں دہشت گردی کی وجہ سے پیدا ہونے والے عدم استحکام پر توجہ مرکوز کریں گے۔ فیدان یہ بھی واضح کریں گے کہ ترکیہ شام میں ہونے والی تبدیلیوں کو اپنے قومی مفادات، علاقے کی سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے دیکھتا ہے۔
اس اجلاس میں فیدان اسرائیل کے جنگی جرائم اور غزہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات کریں گے۔
اس کے علاوہ، اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی شرکت سے منعقد ہونے والی اجلاس کی پہلی نشست میں مشرق وسطیٰ کے بحران اور نیٹو اور اردن کے درمیان تعاون پر تفصیل سے گفتگو کی جائے گی۔
یوکرین کے وزیر خارجہ اندری سیبیہا اور یورپی یونین کے نمائندہ اعلیٰ برائے خارجہ امور، قاجا کالاس بھی نیٹو یوکرین کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔