ترک فضائی کمپنیوں نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے لیے اپنی پروازوں کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ اسرائیل کی بمباری اور حملوں کے باعث 21 ستمبر کو بیروت کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی تھیں، جیسے کئی دوسرے ممالک نے بھی اس دوران پروازیں بند کر دی تھیں۔ترک سرکاری خبر رساں ادارے اناطولو کے مطابق، پروازوں کی بحالی کا فیصلہ لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد کیا گیا۔ اگرچہ اسرائیل نے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنا شروع کر دی تھی اور حزب اللہ نے دو دسمبر کو اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر راکٹ داغے تھے۔
اناطولو کے مطابق، ترک فضائی کمپنیوں نے بیروت کے لیے یومیہ ایک پرواز شروع کی ہے، جسے ہر جمعہ کو دو پروازوں تک بڑھایا جائے گا۔ 11 دسمبر سے ان پروازوں کی تعداد یومیہ چار کر دی جائے گی۔ تاہم، ترکیہ کی فضائی کمپنیوں نے فوری طور پر اس پر کسی سوال کا جواب نہیں دیا، مگر ویب سائٹس پر بیروت کے لیے پروازوں کی ٹکٹیں دستیاب ہیں۔