61
ترک وزارتِ قومی دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی عراق میں پنجہ-کلید آپریشن کے علاقوں گارا اور میتینا میں ترک مسلح افواج نے کارروائی کرتے ہوئے علیحدگی پسند دہشت گرد گروہ پی کے کے کے 8 دہشتگردوں کو غیر فعال کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ترک مسلح افواج قوم کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور یہ کارروائیاں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔