65
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ سے مغویوں کی بازیابی کے لیے 50 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ایک مغوی کو واپس لائے گا، اسے اس انعام کے طور پر رقم کے علاوہ غزہ سے اپنے خاندان سمیت محفوظ راستہ بھی دیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے اس پیشکش کو مغویوں کی واپسی کے لیے ایک حوصلہ افزا قدم قرار دیا ہے، تاہم اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی بھی 101 اسرائیلی حماس کی قید میں ہیں۔ اس پیشکش کے بعد اسرائیل میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی محفوظ بازیابی کے لیے احتجاج میں اضافہ ہوا ہے۔