صدر رجب طیب ایردوان نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران متعدد اہم ملاقاتیں کیں۔انہوں نے میکسیکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، ترکیہ اور آسٹریلیا کے درمیان غیر رسمی مشاورت اور رابطہ کاری کے پلیٹ فارم، “میکتا” کے سربراہان کے ساتھ بات چیت کی۔
اس کے علاوہ، ایردوان نے آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ایردوان نے اس موقع پر فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کے اقدامات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ اسرائیل کی جارحیت نہ صرف خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک سنگین چیلنج ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کو روکنے اور خطے میں مستقل امن قائم کرنے سے عالمی سطح پر بھی امن کو تقویت ملے گی۔