اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ امن عمل کے خصوصی رابطہ افسر، ٹور وینیسلینڈ نے کہا ہے کہ خطہ شدید بحران میں ہے اور غزہ میں انسانی صورتحال سنگین حد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ شمالی غزہ میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور تباہی بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کے باعث ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔
وینیسلینڈ نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں بھی تشدد کی صورتحال بدترین ہو چکی ہے، اور اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اراضی پر قبضہ جاری ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فریقین کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے فوری طور پر ایک لائحہ عمل مرتب کیا جائے تاکہ اس بحران سے نکلنے کا کوئی راستہ نکالا جا سکے۔