60
حماس کے پولیٹیکل بیورو کی ترکیہ منتقلی کے الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ذرائع نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے سیاسی بیورو کے اراکین مختلف اوقات میں ترکیہ کے دورے کرتے رہتے ہیں، لیکن ان کا پولیٹیکل بیورو ترکیہ منتقل ہونے کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔