80
صدر رجب طیب ایردوان 18 اور 19 نومبر 2024 کو ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے 19ویں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل کا دورہ کریں گے۔
ایوانِ صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائریکٹر فخر الدین آلتون نے کہا کہ اجلاس میں “ایک منصفانہ دنیا اور پائیدار سیارے کی تعمیر نو” کے مرکزی موضوع پر تین سیشنز ہوں گے، جن میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صدر ایردوان اجلاس کے دوران دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔