76
وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ترکیہ-امریکہ تعلقات اور امریکی انتخابات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان اور نومنتخب صدر ٹرمپ کے اچھے تعلقات ہیں ۔ دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے خلاف ترکیہ کے عزم کو کمزور نہیں ہوگا۔ فیدان نے ٹرمپ سے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے وعدوں، خاص طور پر جنگ نہ چھیڑنے پر عمل کریں گے۔
انہوں نے اسرائیل نواز امریکی داخلی پالیسیوں اور غزہ میں جاری مظالم پر بھی روشنی ڈالی۔ شام کے ساتھ تعلقات بحالی کے لیے ترکیہ کے واضح ارادے کا بھی اظہار کیا۔