111
ترکیہ نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 41ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔وزارت خارجہ نے اس اہم موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 41ویں سالگرہ کو منایا گیا ہے۔
وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا: “قبرصی ترکوں کی خودمختاری اور آزادی کی جدوجہد کی سب سے اہم علامت، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 41ویں سالگرہ مبارک ہو! ترکیہ، جو ہمیشہ اپنے قبرصی ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، ان کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کا عہد کرتا ہے۔”