امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی آج دارالحکومت انقرہ پہنچے ہیں، جہاں صدر رجب طیب ایردوان نے انہیں ایک پروقار تقریب میں خوش آمدید کہا۔اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ مذاکرات کیے اور ترکیہ-قطر ہائی اسٹریٹجک کمیٹی کے دسویں اجلاس میں شرکت کی، جس میں اہم باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد کی جائے گی، اور دونوں سربراہان عشائیہ کے دوران باہمی تعلقات پر گفتگو کریں گے۔
اس دورے کے دوران ترکیہ اور قطر کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ امیرِ قطر کا یہ دورہ اسرائیل، حماس اور غزہ کی صورتحال پر بھی گہری نظر ڈالنے کے لیے اہمیت کا حامل ہے، جو کہ عالمی سطح پر زیرِ بحث ہے۔