ترکیہ اور فلسطین کے درمیان پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی تربیت کے حوالے سے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ 24 مئی 2022 کو فلسطین کے شہر رام اللہ میں “حکومتِ جمہوریہ ترکیہ اور حکومتِ فلسطین کے درمیان سیکیورٹی قوتوں کی تربیت سے متعلق مفاہمت کی یادداشت” کے طور پر منظور کیا گیا تھا، جو اب سرکاری گزٹ میں شائع ہو چکا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان کی منظوری کے بعد اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور تربیتی تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ اس کے تحت دونوں ممالک تربیتی ضروریات کا تجزیہ کریں گے، جس کی بنیاد پر مشترکہ تربیتی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔ دونوں فریقین اپنے تعلیمی اور تربیتی اداروں میں سالانہ منصوبوں کے مطابق تربیت فراہم کریں گے تاکہ سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔