کوپ 29 میں ترکیہ اور آذربائیجان کا مشترکہ ‘سولڈیریٹی سینٹر’ پویلین کا آغاز ۔ماحولیاتی تحفظ اور عالمی یکجہتی کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے ترکیہ کے زیرو ویسٹ پروجیکٹ اور آذربائیجان کی ہیڈّر علیوف فاؤنڈیشن نے COP29 میں مشترکہ طور پر ایک پویلین قائم کیا ہے۔ یہ پویلین، جو کہ گرین زون میں واقع ہے، ماحولیات سے متعلقہ عالمی اقدامات کو اجاگر کرنے اور سرکاری، غیر سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے نمائندوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
“سولڈیریٹی سینٹر” کا مقصد عالمی سطح پر ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور موسمی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ ترکیہ اور آذربائیجان کے اس اشتراک سے ایک نیا ماحولیاتی وژن سامنے آیا ہے جس کا مقصد سب کے لیے ایک صاف، سبز اور پائیدار مستقبل کی تخلیق ہے۔