132
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے جمہوریہ ترکیہ کے بانی اور عظیم رہنما مصطفی کمال اتاترک کی 86ویں برسی پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ “میں جمہوریہ ترکیہ کے بانی غازی مصطفی کمال اتاترک کو ان کی 86ویں برسی پر احترام کے ساتھ یاد کرتا ہوں۔ جنگِ ملازگیرت سے لے کر آج تک اس سرزمین کو ہمارا وطن بنانے کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے تمام شہداء، غازیوں اور بہادروں کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت کی دعا کرتا ہوں۔