پاکستان میں آذربائیجان کے سفارتخانے میں یومِ فتح کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیرِ ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ , ترکش سفیر عرفان نذیر اوغلو ،گورنر سندھ کامران ٹسوری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس کے علاوہ تقریب میں اراکینِ پارلیمنٹ، اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفارتکار، کاروباری تنظیموں کے نمائندے اور پاکستان میں مقیم آذربائیجان کے شہری بھی شریک تھے۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے یومِ فتح کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کاراباخ جنگ میں پاکستانی قیادت کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے دفاعی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا ذکر کیا اور پاکستان کی اعلیٰ قیادت کو کوپ 29 ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ آخر میں یومِ فتح کا کیک کاٹا گیا۔
پاکستان میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی جانب سے یومِ فتح کی تقریب منعقد، کاراباخ کی فتح کی چوتھی سالگرہ منائی گئی۔
131