146
ترکیہ نے روس کو مکھن کی برآمدات شروع کر دی ہیں۔ روسی ادارہ برائے خوراک کے مطابق، 27 اکتوبر سے ترکیہ نے مکھن بھیجنا شروع کیا اور 29 اکتوبر تک 20 ٹن مکھن روس پہنچ چکا ہے۔روس کی وزارت زراعت نے پہلے ہی یہ اعلان کیا تھا کہ ملک میں مکھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مختلف اقدامات کرنے پر ہم غور کر رہے ہیں۔
مزید برآں، “روسی یونین” نے کہا ہے کہ دودھ کی قیمتوں، نقل و حمل اور پیکنگ کی بڑھتی ہوئی لاگت نے مکھن کی قیمتوں پر منفی اثر ڈالا ہے۔