65
قازان میں برکس اجلاس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی صدر مسعود پزشیکان کی ملاقات ہوئی۔ صدر پیوٹن نے اعلان کیا کہ روس اور ایران کے درمیان جلد ہی جامع حکمت عملی اور شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ انہوں نے ایرانی صدر کی جانب سے روس کا دورہ قبول کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
ایرانی صدر نے امریکہ کی جانب سے ایران اور روس پر عائد پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پُر امید ہیں کہ دونوں ممالک مل کر ان رکاوٹوں پر قابو پائیں گے اور امریکہ کی رکاوٹوں کو ناکام بنا سکیں گے۔