صدر رجب طیب ایردوان نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے ملاقات کی، جس کا اہتمام برکس سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ حاقان فیدان ، وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتار اور وزیر تجارت عمر بولات بھی شریک ہوئے۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کے بیان کے مطابق، ملاقات میں ترکیہ اور وینزویلا کے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مذاکرات کے دوران صدر ایردوان نے دونوں ممالک کے تعلقات میں حالیہ برسوں میں آنے والی بہتری کا ذکر کرتے ہوئے اسے مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایردوان نے مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی جارحیت کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا اور بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔