آذربائیجان کے وزیر دفاع، کرنل جنرل ذاکر حسنوف، سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچے، جہاں انہوں نے کرغزستان کے وزیر دفاع، لیفٹیننٹ جنرل بکتیبیک بیکبولوتوف سے ملاقات کی۔ کرغزستان کی وزارت دفاع میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں وزیرِ دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے فوجی بینڈ کے ساتھ پیش کیے گئے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی-تکنیکی اور فوجی تعلیمی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے اختتام پر آذربائیجان اور کرغزستان کے درمیان 2025 کے دوطرفہ فوجی تعاون کے منصوبے پر دستخط کیے گئے۔
آذربائیجان کے وزیر دفاع کی کرغز ہم منصب سے ملاقات
125
پچھلی پوسٹ