استنبول ( ترکیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ کو جواز بنا کر بعض یورپی ممالک قبرص میں تعینات اپنے فوجی عناصر کو مستقل حیثیت نہ دیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے یہ بات ترک قبرصی رہنما توفان ایرہورمان سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی تصدیق سرکاری بیان میں بھی کی گئی ہے۔صدر اردوان نے واضح کیا کہ ترکیہ شمالی قبرص کی ترک جمہوریہ کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا اور ترک قبرصی عوام کے حقوق اور مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔بیان کے مطابق ملاقات استنبول میں صدارتی دفتر میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ترک قیادت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر مشاورت کی۔
ترکیہ شمالی قبرص کی ترک جمہوریہ کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا: اردوان
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ