ترکیہ خبر

ترکیہ کا امن پر زور، جنگ بندی برقرار رکھنے کی اپیل

ترکیہ کا امن پر زور، جنگ بندی برقرار رکھنے کی اپیل

استنبول( ترکیہ خبر) ترکیہ کی صدارتی اعلیٰ مشاورتی کونسل نے ایران پر مبینہ حملے کے بعد خطے میں جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن و استحکام کے قیام کیلئے تمام فریقین سے سفارتی رابطے جاری رکھے جائیں گے۔ترک صدارتی مواصلاتی ڈائریکٹر برہان الدین دوران کے جاری بیان کے مطابق اجلاس صدارتی کمپلیکس انقرہ میں صدر رجب طیب اردوان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں علاقائی تنازعات، عالمی صورتحال اور دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں دفاعی صنعت، مواصلات، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، نقل و حمل، توانائی، شہری منصوبہ بندی اور سیاحت سمیت اہم شعبوں میں ترقی کیلئے حکمت عملی اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ قومی یکجہتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ناگزیر قرار دیا گیا۔برہان الدین دوران نے کہا کہ دہشت گردی سے پاک ترکی کے ہدف کے حصول کیلئے مضبوط اور فیصلہ کن اقدامات ضروری ہیں، جو قومی اتحاد کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تعلیمی اداروں میں پیش آنے والے حالیہ واقعات سمیت ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا، جس میں عدالتی، انتظامی، سماجی اور ثقافتی اقدامات شامل ہیں۔دوسری جانب کہرامان ماراش کے ایک مڈل اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، واقعے کی تصدیق ترک وزیر داخلہ نے کی ہے۔