انقرہ( ترکیہ خبر)ترکیہ نے نائیجیریا میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر 36 ٹن غذائی امداد فراہم کر دی ہے، جو متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔یہ امداد ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے اقوام متحدہ کے تعاون سے نائیجیریا بھجوائی گئی، جہاں اسے ریاست اداماوا کے دارالحکومت یولا کے قریب ملکوئی بے گھر افراد کے کیمپ میں تقسیم کیا گیا۔ اس کیمپ میں وہ افراد مقیم ہیں جو شدت پسند حملوں کے باعث اپنے گھروں سے بے دخل ہو کر مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔تقریب میں ترکیہ کے سفیر، ریاستی حکام اور قومی ہنگامی انتظامی ادارے کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ترک سفیر نے کہا کہ ترکیہ عالمی سطح پر انسانی امداد کے میدان میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور یہ کوششیں متاثرہ افراد کی مشکلات کم کرنے کیلئے کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ طویل عرصے سے نائیجیریا کی مدد کر رہا ہے اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں بھی تعاون جاری ہے۔دوسری جانب نائیجیریا کے ہنگامی ادارے کے حکام نے ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد کیمپ میں موجود افراد کیلئے انتہائی اہم ہے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد دے گی۔واضح رہے کہ نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدت پسند تنظیم کی کارروائیوں کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جس سے ایک سنگین انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے، جبکہ ترکیہ افریقی ممالک میں انسانی امداد کے حوالے سے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
ترکیہ کی نائیجیریا میں بڑی امداد، بے گھر افراد کیلئے 36 ٹن خوراک فراہم
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ