ترکیہ کا فضائی و خلائی صنعت پر تین سال میں 100 ارب لیرا خرچ کرنے کا منصوبہ

ترکیہ کا فضائی و خلائی صنعت پر تین سال میں 100 ارب لیرا خرچ کرنے کا منصوبہ

انقرہ( تر کیہ خبر) ترکیہ آئندہ تین برسوں کے دوران ہوا بازی اور خلائی صنعت کے فروغ کے لیے تقریباً 100 ارب ترک لیرا (2 ارب ایک کروڑ ڈالر) مختص کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ تفصیلات 2027 کے وفاقی بجٹ کے مجوزہ مسودے اور اس کی وضاحتی دستاویز میں سامنے آئی ہیں۔ترکیہ کے خلائی اور ہوا بازی کے پروگرام کے لیے رواں سال 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے تھے، جبکہ 2027 میں یہ رقم 181.7 فیصد اضافے کے بعد 49 کروڑ 57 لاکھ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اس اضافے کا مقصد عالمی منڈی میں ترکیہ کی مسابقتی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔بجٹ تخمینوں کے مطابق اس شعبے کے لیے 2028 میں 61 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اور 2029 میں 74 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مختص کیے جا سکتے ہیں۔فضائی نقل و حمل کی تنصیبات کی تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے 37 کروڑ 73 لاکھ ڈالر مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اندرونِ ملک فضائی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ہوا بازی کے بنیادی ڈھانچے پر سرمایہ کاری 2028 میں 58 کروڑ 11 لاکھ ڈالر اور 2029 میں 59 کروڑ 62 لاکھ ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ترکیہ کا ہدف ہے کہ اگلے سال براہِ راست ٹرانزٹ مسافروں سمیت ہوائی اڈوں سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 27 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچائی جائے۔ یہ تعداد 2028 میں 28 کروڑ 20 لاکھ اور 2029 میں 29 کروڑ 10 لاکھ تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔خلائی شعبے کے لیے مختص رقم ترکیہ کے قومی خلائی پروگرام، متعلقہ تحقیقی سرگرمیوں، تجرباتی سہولیات کی تیاری اور مقامی سطح پر تیار کی جانے والی جدید ٹیکنالوجی کو تجارتی بنیادوں پر متعارف کرانے کے لیے استعمال ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد ملکی ٹیکنالوجی کی صلاحیت بڑھانے اور عالمی سطح پر ترکیہ کی پوزیشن مستحکم کرنا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.