ترکیہ اور انڈونیشیا کا میڈیا و سفارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ترکیہ اور انڈونیشیا کا میڈیا و سفارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

انقرہ( تر کیہ خبر) ترکیہ اور انڈونیشیا نے میڈیا، تزویراتی ابلاغ اور عوامی سفارت کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ترک سفارتخانے کے مطابق جکارتہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دونوں ممالک کے حکام اور میڈیا اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جس کا مقصد دوطرفہ معاہدوں کو عملی مشترکہ منصوبوں میں تبدیل کرنا تھا۔اجلاس میں ترکیہ کے وفد کی قیادت سفیر طالب کچوک جان نے کی، جبکہ انڈونیشیا کی نمائندگی صدر کے چیف کمیونیکیشن ایڈوائزر کی سطح پر کی گئی۔مذاکرات کا سلسلہ 2025 میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کی سرپرستی میں ہونے والے مفاہمتی معاہدوں کی بنیاد پر آگے بڑھایا گیا۔ان معاہدوں کے تحت ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو اور انڈونیشیا کے خبر رساں ادارے انتارا جبکہ ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی اور انڈونیشیا کے نشریاتی اداروں ٹی وی آر آئی اور آر آر آئی کے درمیان تعاون قائم کیا گیا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.