ترک یوتھ کی فلسطین حمایت، پانچ لاکھ شہریوں کا عظیم اجتماع

3 ماہ قبل
ترک یوتھ کی فلسطین حمایت، پانچ لاکھ شہریوں کا عظیم اجتماع

ترک( ترکیہ خبر)ترکی میں 400 سے زائد سول سوسائٹی تنظیموں کی شرکت سے ایک عظیم مظاہرہ منعقد ہوا، جس کی قیادت ترک یوتھ فاؤنڈیشن (TUGVA) نے کی۔ مارچ میں تقریباً پانچ لاکھ بیس ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت کی، جس کا سلوگن تھا:"ہم نہ جھکیں گے، نہ خاموش رہیں گے، نہ فلسطین کو بھولیں گے”۔علم یایما فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین اور TUGVA کی اعلیٰ مشاورتی کونسل کے رکن بلال ایردوان نے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک قوم نے نئے سال کا آغاز فلسطین کے لیے دعاؤں کے ساتھ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال کے پہلے دن مساجد میں جمع ہونا، اجتماعی دعائیں مانگنا اور مظلوموں کے لیے آواز بلند کرنا ترک قوم کی اخلاقی اور روحانی طاقت کی علامت ہے۔بلال ایردوان نے کہا، "ہم فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے دعا کر رہے ہیں، اپنے شہداء کو یاد کر رہے ہیں، اور دعا کر رہے ہیں کہ سال 2026 ترک قوم اور فلسطینی عوام کے لیے خیر و برکت لے کر آئے۔"انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ ہر سال اس اجتماع میں شرکت بڑھ رہی ہے، جو معاشرے میں مشترکہ اقدار اور اتحاد کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کو آزادی عطا فرمائے، بیت المقدس کو آزادی نصیب ہو، اور ترک قوم کو اس مؤقف پر فخر کرنے کا موقع دے۔