ریاض( ترکیہ خبر)ترک صدر رجب طیب اردگان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں انہیں ریاض ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خوش آمدید کہا۔ شاہی محل آمد پر ترک صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سولر انرجی کے شعبے میں معاہدہ بھی ہوا، جس کے تحت سعودی عرب ترکیہ میں 5 گیگاواٹ سولر انرجی کے منصوبے لگائے گا۔