اسرائیل کی جنگ کا خمیازہ پوری دنیا بھگت رہی ہے:ترک صدر اردوان

1 ہفتے قبل
اسرائیل کی جنگ کا خمیازہ پوری دنیا بھگت رہی ہے:ترک صدر اردوان

انقرہ( ترکیہ خبر)انقرہ میں کابینہ اجلاس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اگرچہ یہ جنگ اسرائیل کی ہے، لیکن اس کے اثرات پوری دنیا محسوس کر رہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ علاقائی امن اور انسانیت کے تحفظ کے لیے نیتن یاہو کی قیادت میں جاری قتل عام کے نیٹ ورک کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے اور ہر ملک کو اس معاملے پر دلیرانہ اور فعال موقف اختیار کرنا ہوگا۔صدر نے مزید کہا کہ ترکی مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے دوران محتاط اور دانشمندانہ حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے اور برادرانہ و ہمسایہ تعلقات میں دراڑ نہیں آنے دیں گے۔ انھوں نے وضاحت کی کہ ترکی اس بساط میں پھنسنے سے گریز کرے گا جو اس کے لیے بچھائی گئی ہے اور آگ کے اس دائرے سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔اردوان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران جنگ نے خطے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اور ترکی جنگ سے ہونے والے اقتصادی نقصان کے سدباب کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔