استنبول ( ترکیہ خبر) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (او ای سی ڈی) کے سیکرٹری جنرل میتھیاس کورمان سے استنبول میں ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ایک بند کمرہ اجلاس کی صورت میں منعقد ہوئی جس میں مختلف اقتصادی اور تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ترکی کے وزیر محنت و سماجی تحفظ ودات ایشکحان اور وزیر تعلیم یوسف تکین بھی موجود تھے۔ملاقات میں اقتصادی تعاون، روزگار کے مواقع اور تعلیمی پالیسیوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق اس نوعیت کے رابطے ترکی اور او ای سی ڈی کے درمیان پالیسی ہم آہنگی اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے اہم سمجھے جاتے ہیں۔
ترکی کے صدر اردوان کی او ای سی ڈی سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر گفتگو
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ