ترک صدر ایردوان کا شام میں استحکام اور اتحاد کی اپیل، فریقین کو ماضی کی غلطیوں سے بچنے کی ہدایت

1 ماہ قبل
ترک صدر ایردوان کا شام میں استحکام اور اتحاد کی اپیل، فریقین کو ماضی کی غلطیوں سے بچنے کی ہدایت

انقرہ( مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شام میں دیرپا امن اور مفاہمت کے لیے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اتحاد کو ترجیح دیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو استحکام کے امکانات کو خطرے میں ڈال سکیں۔ایردوان نے انصاف و ترقی پارٹی کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ شام میں امن قائم ہو اور شامی متحد ہو کر اپنا مستقبل خود تعمیر کریں۔ انہوں نے برسوں کے تنازع کے بعد ملک کی متنوع برادریوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا اور بتایا کہ طویل المدتی تصفیے کا خاکہ واضح ہوتا جا رہا ہے۔صدر نے فریقین کو ماضی کی غلطیوں کی دوبارہ تکرار سے بچنے کی تنبیہ کی اور کہا کہ شام میں دیرپا امن کا روڈ میپ وضع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے انتہا پسند مطالبات اور غلط اندازوں سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ایردوان نے جنگ کی انسانی قیمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بہنے والا ہر قطرہ خون دل توڑ دیتا ہے، چاہے وہ عرب ہو، ترکمین، کرد یا نسطوری۔ ہر ضائع ہونے والی جان ہمیں اپنا ایک حصہ کھو دینے جیسا محسوس کرواتی ہے۔