استنبول( ترکیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اتوار کے روز ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک ایوان صدر کے شعبہ اطلاعات کے مطابق یہ رابطہ امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا۔گفتگو کے دوران صدر ایردوان نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے صحافتی عشائیے کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔بیان کے مطابق ترک صدر نے اس واقعے کو جمہوریت اور آزادی صحافت پر ایک سنگین حملہ قرار دیا اور زخمی سکیورٹی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ترک ایوان صدر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک صدر اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، وائٹ ہاؤس واقعے پر تشویش کا اظہار
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ