تر ک حکومت کاہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں پر افسوس کا اظہار

1 ہفتے قبل
تر ک حکومت کاہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں پر افسوس کا اظہار

 انقرہ ( ترکیہ خبر)صدراتی دفتر کے ترجمان نے قطر-ترکی مشترکہ فورس کی تربیتی سرگرمیوں کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں پر افسوس کا اظہار کیا،صدراتی دفتر کے ترجمانبورہان الدین دوران نے قطر-ترکی مشترکہ فورس کمانڈ کے تحت تربیتی سرگرمیوں کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں پر افسوس کا اظہار کیا، یہ پیغام انہوں نے اپنےNSosyal اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔اپنے پیغام میں ترجمان دوران نے کہا:“قطر-ترکی مشترکہ فورس کمانڈ کے تحت تربیتی سرگرمیوں کے دوران، قطری مسلح افواج کے ایک ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں گر گیا۔ نتیجتاً، ترک مسلح افواج کا ایک رکن، ASELSAN کے دو اہلکار، اور قطری مسلح افواج کے چار اہلکار شہید ہوئے۔میں اللہ تعالیٰ سے ہمارے شہداء پر رحمت کی دعا کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ، ترک مسلح افواج، ASELSAN، اور قطر کے دوست عوام کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔میں اپنی قوم کے لیے بھی گہری تعزیت پیش کرتا ہوں۔”