استنبول( ترکیہ خبر) ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان نے پیر کو خلیجی تعاون کونسل کے ممالک اور اردن کے سفیروں کے ساتھ ملاقات کی، جس کی اطلاع ترک وزارت خارجہ نے دی۔بیان کے مطابق یہ ملاقات دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوئی اور ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم NSosyal پر شیئر کی گئی۔ترک وزارت خارجہ نے فوری طور پر ملاقات کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔واضح رہے کہ خلیجی تعاون کونسل میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان شامل ہیں۔