ترکی میں وزیر خارجہ کی یوکرین اور فلسطینی وفود سے ملاقاتیں

4 دن قبل
ترکی میں وزیر خارجہ کی یوکرین اور فلسطینی وفود سے ملاقاتیں

انقرہ ( ترکیہ خبر) ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے منگل کو یوکرین کے چیف مذاکرات کار رسٹم عمرؤف سے ملاقات کی، جس کی تصدیق وزارت خارجہ نے کی۔ وزارت کے مطابق یہ ملاقات دارالحکومت انقرہ میں ہوئی، تاہم اس سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ یہ معلومات ترکی کی سوشل میڈیا کمپنی NSosyal پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔اس سے قبل وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے انقرہ میں فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ اور حماس کی سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیا کی قیادت میں حماس کے وفد سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔