انقرہ ( ترکیہ خبر) ترکیہ کے وزیر دفاع یشار گلر نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رُٹے سے اہم ملاقات کی ہے۔ترک وزارت دفاع کے مطابق یہ ملاقات وزارت دفاع کے دفتر میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں تاہم تفصیلی گفتگو یا اعلامیہ سامنے نہیں آیا۔