ترکیہ خبر

ترکی سائیکلنگ ٹور تنظیم مناظر سے عالمی دنیا محضوض ہو ئی: صحا فی

ترکی سائیکلنگ ٹور تنظیم مناظر سے عالمی دنیا محضوض ہو ئی: صحا فی

انطالیہ( ترکیہ خبر) بین الاقوامی سائیکلنگ صحافیوں نے 61ویں صدارتی ترکی سائیکلنگ ٹور کی شاندار تنظیم، دلکش مناظر اور عالمی سطح پر بڑھتی مقبولیت کو سراہا ہے۔اطالوی سائیکلنگ ویب سائٹ “ٹوٹو بیکی ویب” کے نمائندے فیڈریکو گائیڈو نے کہا کہ یہ ان کا ترکیہ کا پہلا دورہ ہے اور وہ یہاں کے ماحول اور سہولیات سے بہت متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر سمندر اور قدرتی مناظر نہایت دلکش ہیں اور اس ایونٹ کے دوران مختلف خوبصورت مقامات دیکھنے کا موقع ملا، جس سے تجربہ مزید یادگار بن گیا۔گائیڈو کے مطابق اس سال دو پہاڑی مراحل شامل کیے گئے ہیں جو مقابلے کو مزید مشکل اور دلچسپ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی سے جنرل کلاسیفکیشن میں مختلف کھلاڑیوں کے درمیان مزید مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی مجموعی ریس کو زیادہ دلچسپ اور متوازن بنا سکتی ہے۔اطالوی صحافی نے ترکی میں سائیکلنگ شائقین کی بڑی تعداد کو بھی سراہا اور کہا کہ سڑکوں اور اختتامی مقامات پر شائقین کی موجودگی اس کھیل میں عوامی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی میں سائیکلنگ کا رجحان آئندہ برسوں میں مزید بڑھے گا۔