ترک عدالت کا غزہ امدادی قافلے کے شرکا سے بدسلوکی کی تحقیقات کا حکم
استنبول( تر کیہ خبر) استنبول کی ایک عدالت نے غزہ جانے والے عالمی صمود امدادی بحری قافلے کے شرکا کے ساتھ اسرائیل میں حراست کے دوران مبینہ بدسلوکی میں ملوث ترک شہریوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ یہ کارروائی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سمیت 35 ملزمان کے خلاف مقدمے کی پہلی سماعت کے دوران کی گئی۔استنبول کی گیارہویں ہائی کریمنل کورٹ نے فیصلہ دیا کہ شکایت کنندگان کی جانب سے اسرائیلی حراست میں مبینہ بدسلوکی میں ملوث قرار دیے گئے ترک شہریوں کی شناخت کرکے ضروری قانونی کارروائی کے لیے استغاثہ کے حوالے کیا جائے۔عدالت نے تمام 35 ملزمان کے خلاف پہلے سے جاری گرفتاری کے وارنٹ اور انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواستیں بھی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔یہ مقدمہ اسرائیل کی جانب سے عالمی صمود امدادی بحری قافلے کو مسلح کارروائی کے ذریعے روکنے سے متعلق ہے۔ یہ قافلہ غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد لے جا رہا تھا۔