ترک اور متحدہ عرب اماراتی صدور کا فون پر دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

1 ماہ قبل
ترک اور متحدہ عرب اماراتی صدور کا فون پر دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

انقرہ( ترکیہ خبر) ترک صدر رجب طیب ایردوان اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے اور تعاون کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کے تحت تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے اقدامات پر اتفاق کیا اور مختلف شعبوں میں پیش رفت، خاص طور پر ترقیاتی شراکت داریوں کے حوالے سے عزم کا اعادہ کیا۔لیڈروں نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات، خطے میں تازہ ترین صورتحال اور متعلقہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر طے پائی کہ اس ہفتے ہونے والی بالمشافہ ملاقات کو بعد کی تاریخ تک مؤخر کیا جائے گا اور جلد از جلد نئی تاریخ مقرر کی جائے گی۔