انقرہ، تہران( ترکیہ خبر) ترک صدر طیب اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ترک صدر اردوان نے کہا کہ ترکی ایران میں موجودہ حالات پر نزدیک سے نظر رکھ رہا ہے، ایران کی سلامتی ہمارے لیے اہم ہے اور کسی بھی بیرونی مداخلت کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔
ترکی اور ایران صدور کی کال، خطے میں امن اور استحکام پر اتفاق
2 ماہ قبل