امریکہ میں ترک سفیر کی سینیٹر ایلیسا سلوٹکن سے ملاقات، تعاون اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

2 ماہ قبل
امریکہ میں ترک سفیر کی سینیٹر ایلیسا سلوٹکن سے ملاقات، تعاون اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں متعین ترک سفیر سادات اونال نے واشنگٹن ڈی سی میں سینیٹر ایلیسا سلوٹکن سے ملاقات کی، جسے دونوں فریقین "نتیجہ خیز" قرار دے رہے ہیں۔ترک سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے مسائل، ترکیہ اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعاون، اور موجودہ علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر بات چیت ہوئی۔سفارتخانے کے مطابق اونال اور سلوٹکن نے دونوں ممالک کے درمیان مکالمہ اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ملاقات بند کمرے میں ہوئی اور اس کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔