استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کی قومی خفیہ ایجنسی نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔سکیورٹی حکام کے مطابق ایم آئی پی نے MONITUM کوڈ نامی پیچیدہ تفتیشی آپریشن کے دوران مہمت بوداک دریا اور ویسل کریم اولو کو حراست میں لیا۔ یہ آپریشن استنبول کے چیف اٹارنی دفتر اور انسداد دہشت گردی پولیس کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم مہمت بوداک دریا کان کنی انجینئر ہے جس نے 2005 میں سنگ مرمر کی کان کھولی اور بین الاقوامی تجارت میں متحرک ہوا، جس سے اسرائیلی انٹیلی جنس کی توجہ حاصل ہوئی۔ 2012 میں "علی احمد یاسین" نامی شخص کے ذریعے دریا کو موساد کے ایجنٹوں سے متعارف کروایا گیا۔